ممبئی: نامور بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی۔گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر کے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا تھا۔دراصل پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر نک جونس کا نام ہٹادیا تھا اور پریانکا کی اس معمولی سی حرکت سے دنیا بھر میں ان کی اور نک جونس کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
